Wed
11
Dec
2024
راچی: پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار سنچری کرنے والے پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگ میں 4 چھکے لگانے والے کامران اکمل کی پی ایس ایل میں چھکوں کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی۔ شین واٹسن 66 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور آصف علی 46 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔