Wed
11
Dec
2024
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی اور کہا ہے کہ میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینیل کیلے موریسن نے کہا کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔
انہوں ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اور اعزازی طور پر شہریت دینے کا حکومت کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے لیکن میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
واضح رہے کہ 54 سالہ ڈینی موریسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 164 ٹیسٹ کھیلے اور اب وہ کرکٹ کمنٹری کے حوالے سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔