Thu
05
Dec
2024
معروف گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرنے کیلئے گانے پر کام شروع کردیا ہے۔
مداحوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ فائیو کے گانے پر مداحوں کی تنقید کے بعد علی ظفر نے اپنے طور پر نیا گانا تیار کرنے کا اعلان کیا جس پر انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔
مداحوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی فرمائش اس وقت شروع کی جب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آفیشل گانا پورا نہ چلانے پر علی عظمت نے ایک انٹرویو دیا اورصورتحال کا ذمہ دار حریف گلوکاروں کو قرار دیا جب کہ اس الزام کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو جاری کی۔