Thu
05
Dec
2024
کراچی: گلوکار علی ظفر کی جانب سے پاکستان سپر لیگ فائیو کا اپنا نغمہ بنانے کے اعلان پر گلوکار عاصم اظہر نے ردعمل میں کہا ہے کہ علی ظفر میرے سینئر ہیں اور میں ان کے کام کی قدر کرتا ہوں۔
ہر سال کی طرح پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سجا ہوا ہے۔ کرکٹ شائقین کا لہو گرمانے کے لیے ہر سال لیگ کے ساتھ آفیشل نغمہ بھی جاری کیا جاتا ہے۔ اس بار سیزن فائیو کا نغمہ شائقین کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکا۔ آج بھی کرکٹ کے متوالے علی ظفر کے پی ایس ایل ٹو کے نغمے کو ہی سب سے بہترین نغمہ قرار دے رہے ہیں۔
علی ظفر نے چند روز قبل شائقین کی خواہش پر اپنا نغمہ بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی مختصر سی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی جس کا عنوان تھا ’ بھائی آرہا ہے‘۔