Thu
05
Dec
2024
منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں ، پتنگیں ، ڈوریں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے عابد محمودولد محمد مسلم سکنہ ٹاون پنڈی گھیب سے 1286 گرام چرس ، تھانہ حضرو پولیس نے جہانگیر خان ولد گل حسن ساکن ملک آباد گلی نمبر 35 ٹیکسلا حال بھنگی جناح کالونی حضرو سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے
میر خرم سلطان ولد میر شوکت علی ساکن محلہ زیارت باب ولی احمد سرکار فتح جنگ سے 60 پتنگیں اور 3 ڈوریں بر آمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔