سجل علی کا یہ دیدہ زیب دوپٹہ اور خوبصورت بالیاں کس کی تھیں

اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی میں معروف اداکارہ سجل علی خوبصورت غرارہ زیب تن کیے ہوئے تھیں انہوں نے نہایت دیدہ زیب دوپٹہ اور کانوں میں دلکش بالیاں پہنی ہوئی تھیں لیکن آپ کو جان کر نہایت حیرت ہوگی کہ انہوں نے یہ سب ’ادھار‘ لیا ہوا تھا۔

معروف اداکارہ سجل علی اپنی دوست اور اداکارہ سعدیہ غفار کی ڈھولکی میں نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں، انہوں نے سیاہ رنگ کا غرارہ پہنا ہوا تھا اور سب سے خاص بات ان کا سرخ اور سبز رنگ کا دیدہ زیب دوپٹہ تھا جس کی سب ہی مہمانوں نے بے حد تعریف کی۔

مہمانوں کی جانب سے پذیرائی ملنے پر سجل علی نے انسٹاگرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ دوپٹہ منگیتر احد رضا میر کی والدہ کا تھا اور وہ دوپٹہ دینے پر اپنی ساس کی شکر گزار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ سجل علی نے مزید بتایا کہ انہوں نے بالیاں اپنی بہن صبور علی کی پہنیں اور غرارہ صرف دو گھنٹے میں تیار کرایا جب کہ میک اپ بھی خود کیا ہے۔

 

 

اداکارہ نے اپنی تصویر پر لکھا کہ’ جب آپ امّی کا ڈوپٹا پہنتے ہیں، کانوں میں بہن کی بالیاں پہنتے ہیں، خود میک اپ کرتے ہیں اور دو گھنٹے میں سِلا ہوا غرارا پہنتے ہیں،  آپ سب کا بے حد شکریہ‘۔ سجل علی نے سعدیہ غفار کی شادی کی تقریبات کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔