ڈپٹی کمشنر کا پنڈی گھیب کا دورہ، کیمپ آفس میں عوام کے مسائل سنے
پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز ) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کر نے پر یقین رکھتے ہیں ۔
اور اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ حکام کو خصوصی ہد ایات جاری کر رکھیں ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنڈی گھیب میں قائم اپنے کیمپ آفس میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حید ر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وہ ہر منگل کو پنڈی گھیب اور جنڈ میں اپنے کیمپ آفس میں عوام کے مسائل سنتے ہیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کر تے ہیں ان اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اس کے ساتھ وہ
تحصیل سطح پر محکمہ تعلیم،صحت اور دیگر اداروں کی کار کر دگی کا جائزہ بھی لیتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف سرکاری دفاتر ،سکول اور مر اکز صحت کا معائنہ بھی کیا جاتا ہے ۔
ڈیلی اٹک نیوز، اٹک نیوز، اٹک کی خبریں، ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈی سی اٹک، علی عنان قمر، وزیراعلیٰ پنجاب، عثمان بزدار، عوامی مسائل، دہلیز، عوام، یقین، حکام، ہدایات، پنڈی گھیب، تحصیل پنڈی گھیب، کیمپ آفس، جنڈ،ثمرات، اقدامات، تعلیم، صحت، اداروں، کارکردگی، ضمن، مراکز، معائنہ