اسلام نے عورت کو ہر حیثیت سے باعزت مقام دیا ،ملک ریاض الدین اعوان 

اسلام نے عورت کو ہر حیثیت سے باعزت مقام دیا ،ملک ریاض الدین اعوان 

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور یونین کونسل ملہووالی کے سابق چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی نے کہا ہے کہ 

اسلام نے عورت کو ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی ہر حیثیت سے باعزت مقام دیا ہے اور انہیں معاشرتی سماجی تحفظ فراہم کیا ہے مردوں کو ان حقوق کے تحفظ کا ضامن اور محافظ بنایا ان خیالات کا اظہار ملک ریاض الدین اعون نے پنڈی گھیب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وقتاً فوقتاً عورت کے حقوق وآزادی کی باتوں میں اخلاص نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مغربی تہذیب کو مسلط کر کے خاندانی نظام کو پامال کرنا ہے ۔

 

کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے اس ملک پاکستان کو کسی بھی صورت میں لادینیت اور الہاد پرستی کی طرف دھکیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ہر قیمت پر اسلامی تہذیب و تمدن کی حفاظت یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے مطابق عورتوں کے حقوق کا تحفظ اور فراہمی بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی ہم سب کی ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی غیور مسلم خواتین سے اپیل کی کہ وہ اس سلوگن کے پیچھے چھپے مزموم عزائم اور مقاصد کا ادراک کرتے ہوئے اسلامی تہذیب و تمدن کو فروغ دین اور اس سازش کو ناکام بنائیں ۔