Sat
07
Dec
2024
نو جوان ایتھلیٹ عز یر رحمان نے 200 میٹر اور400 میٹردوڑ میں گو لڈ میڈل حاصل کیا ۔اس شاند ار کامیابی کے سلسلے میں محکمہ سپورٹس اٹک کی جانب سے عزیر رحمان کو 25000 روپے کا چیک دیا گیا ۔اس ضمن میں ایک تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہو ئی جس میں ممبر ان قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق،ملک سہیل خان کمڑیال،ایم پی اے ملک جمشید الطاف،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ڈی ایس او عبدالو حید بابر نے شر کت کی۔
تمام حاضر ین نے عز یر رحمان کی کامیابی اور ملک کا نام روشن کر نے پر شاندار الفاظ میں خر اج تحسین پیش کیا ۔