پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کی چیمپئن۔۔۔۔لاہور قلندر 

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کی چیمپئن۔۔۔۔لاہور قلندر 

اسلام آباد(صدیق فخر سے) لاہور قلندر جو کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشنز میں ہمیشہ آخری نمبر پر ہی رہی اور انتہائی بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی۔

 اس بار پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فائیو میں آغاز پربھی اپنا گزشتہ ریکارڈ برقرار رکھا لیکن پھر اچانک ایسی کروٹ لی کہ ہر طرف قلندر ہی قلندر ہو گئی اور لاہور قلندر چیمپئن بنے یا نہ بنے لیکن پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کا میلہ حقیقت میں لاہور قلندر نے لوٹ لیا۔ ایسے ایسے میچوں میں کامیابی حاصل کی جن میں جیتنا بظاہر ناممکن نظر آ رہا تھا، چوکوں اور چھکوں کی برسات نے کرکٹ کے شائقین کےدل موہ لیے۔ پشاور زلمے سے جیتنے کے بعد لاہور قلندر کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار دکھائی دے رہی ہے اور اگر گزشتہ لاہور قلندر کے 

 

میچوں پر نظر ڈالی جائےتو اس بار لگ ایسے ہی رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فائیو کی چیمپئن لاہور قلندر ہی ہو گی۔ لاہور قلندر کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ واقع کھیل میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔