ضلع اٹک، تحصیل جنڈ کے گائوں ناڑہ کے نوجوان کھلاڑی کا ایک اور اعزاز
ضلع اٹک، تحصیل جنڈ کے گائوں ناڑہ سے تعلق رکھنے والے قومی بیس بال سٹار اسد علی،عالمی بیس بال کلاسک کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے
اٹک(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کا ایک اور اعزاز،تحصیل کے گائوں ناڑہ سےتعلق رکھنے والے نوجوان قومی بیس بال سٹار اسد علی عالمی بیس بال کلاسک کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم کے ساتھ امریکہ پہنچ گئے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کل13 مارچ کوبرازیل کے خلاف کھیلے گا۔
اٹک کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹ ہو یا بیس بال یا کوئی اور کھیل، اب کھیل کے ہر میدان میںنہ صرف اپنا لوہا منوا رہے ہیں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر ملک اور ضلع اٹک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں پاکستان سپر لیگ میں جہاں اٹک سے تعلق رکھنے والے حیدر علی اپنے ضلع کا نام روشن کر رہے ہیںتو دوسری طرف تحصیل جنڈ کے گائوں ناڑہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی بیس بال کے کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے ہمراہ اپنا لوہا منوا نے اور ضلع اٹک سمیت ملک
کا نام روشن کرنے کیلئے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ اہلیان اٹک کو اپنے ان نوجوانوں پر فخر ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ ضلع کا نام بھی روشن کر رہے ہیں ۔