اٹک پولیس کی کارروائیاں،چرس و شراب برآمد،10 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی کارروائیاں،چرس و شراب برآمد،10 ملزمان گرفتار

اٹک، جنڈ، فتح جنگ، حسن ابدال، پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز)  تھانہ صدر اٹک ، تھانہ اٹک خورد، تھانہ سٹی حسن ابدال، تھانہ انجراء ، تھانہ پنڈی گھیب، تھانہ باہتر، تھانہ فتح جنگ پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے آصف سے 600 گرام چرس ، خرم شہزاد سے 1264 گرام چرس ، اٹک خورد پولیس نے عابد فرمان اور زکیہ سے 7900 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیپ پولیس نے جاوید سے 1100 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے عابد وقاص سے 1200 گرام چرس ، عالمگیر سے 520 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے نعیم خان سے 700 گرام چرس ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقصود سے 20 لیٹر شراب ،

 

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے سہیل سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔