اٹک میں بارشوں سے ضلع بھر میں تباہیوں کا سلسلہ جاری،3 افراد جاں بحق

 اٹک میں بارشوں سے ضلع بھر میں تباہیوں کا سلسلہ جاری،3 افراد جاں بحق

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک میں بارشوں سے ضلع بھر میں تباہیوں کا سلسلہ جاری، مرزا گاؤں میں برساتی نالے میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق، مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی 

تفصیلات کے مطابق اٹک کی چھ تحصیلوں میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ تین روز سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے، بارشوں سے جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق اب تک حالیہ بارشوں میں چھتیں اور باؤنڈری وال گرنے کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، جبکہ روڈ پر پھسلن اور موسلا دھار بارشوں کے باعث روڈ حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دس سے سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

 

 جن کو اٹک  کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے، ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب تیز بارشوں سے گاؤں مرزا میں برساتی نالے میں نامعلوم شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے ریسکیو ٹیموں نے تین کلو میٹر دوجا کر ڈوبنے والے شخص کی لاش کو مقامی افراد کی مدد سے نکالا ہے، جبکہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کسان حضرات کافی پریشان ہیں کہ ان کی آمدن کا انحصار اسی گندم کی فصل پر ہوتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ایک روز تک جاری رہے گا، ضلع بھر میں 6 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔