پنڈی گھیب، صوبائی وزیر مال پنجاب کے حلقہ انتخاب میں مسائل کی بھرمار
پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) وزیر مال پنجاب کے حلقہ انتخاب پنڈی گھیب کے گائوں اخلاص میں گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول اخلاص
میں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ و محکمہ تعلیم کے نا اہل افسران کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ معصوم طلبہ و طالبات کو نالے میں سے گزر کر سکول جانا پڑتا ہے کئی مرتبہ طلبہ و طالبات اس نالے میں گر چکے ہیں اور عرصہ دراز سے سینکڑوں مرتبہ ڈی ایم او آفس جن کی کارکردگی صفر ہے ان کے افسران اور عملہ بھی اس کا دورہ کر چکے ہیں اور صورتحال جوں کی توں ہے پنڈی گھیب میں سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بے ہو چکی ہے جن پر ٹریفک چلنا تو درکنار بعض پر پیدل بھی چلنا محال ہو چکا ہے جبکہ کہ گلیوں کی بھی حالت اس سے مختلف نہیں یہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تاہم تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ با اثر افراد کیلئے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ خوبصورت ٹف ٹائلیں لگا کر ان کی گلیوں کو خوبصورت بنانے میں مصروف ہیں جبکہ معصوم طلبہ و طالبات
کیلئے چند سو روپے سے محض سکول میں آنے جانے کا راستہ بنانے کی بھی کسی کو توفیق نہیں ہوئی سکول منیجمنٹ کمیٹی بھی موجود ہے اس کے باوجود یہ صورتحال سرکاری اداروں کی مجموعی کارکردگی کی عکاس ہے سکول کے ساتھ نالہ میں بدبو سے نہ صرف سکول بلکہ اس کے ارد گرد رہائشی علاقوں کے مکینوں کیلئے بھی اذیت کا باعث ہے حکومت کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اس سکول کی حالت زار پر توجہ دے ۔