ملک عطاء محمد خان مرحوم اورچوہدری شیر علی کی والدہ محترمہ کا چہلم،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ملک عطاء محمد خان مرحوم اورچوہدری شیر علی کی والدہ محترمہ کا چہلم،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

فتح جنگ/ پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) عالمی شہرت یافتہ گھڑ سوارمرحوم ملک عطاء محمد خان اور سابق وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خان کی والدہ محترمہ کی محفل چہلم کوٹ فتح خان میں ادا کی گئی

جس میں ملک بھر سے علمائے کرام، مشاءخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات ، مالکان پنڈی گھیب ، مالکان کھنڈہ ، راجگان خانپور ، ضلع اٹک ، راولپنڈی ڈویژن ، ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، سربراہ تنظیم الاعوان پاکستان ، سابق رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس ، ڈویژنل صدر پی پی پی راولپنڈی سلیم حیدر ، 

 

سابق ممبران پنجاب اسمبلی سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعد اللہ ، ملک خرم علی خان پنڈی گھیب ، ضیا ء اللہ شاہ راولپنڈی ، سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان ملہو والی ، سابق چیئرمین یونین کونسل یاسر خان جلالیہ،سردار ممتاز حسین ماجھیا، احسن خان ملال ، ملک کے معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی ، علامہ پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف ، ملک سعد طارق پنڈی گھیب ، معروف صحافی سردار سلطان سکندر، چیف آفیسر خان بادشاہ، عابد عزیز خان ایڈووکیٹ، ذوالفقار بلوچ، ملک خالد، حاجی عدیل افضل خان، ملک سعادت، ملک فیاض سمیت علاقہ بھر سے عمائدین علاقہ نے شرکت کی اختتامی دعا پیر سید تنویر حسین شاہ نے کروائی ۔