Wed
11
Dec
2024
ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دوبارہ ری شیڈول کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات تھیں جس غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات تھیں وہ پاکستان سے جاچکے ہیں لہٰذا غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہی پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ حکومت اور پھر پنجاب حکومت سے رابطے میں رہے جس کے بعد غور کر کے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کومتاثر کر رہا ہے، یہ فیصلہ جان سے بڑھ کر نہیں ہے، فرنچائزرز سے مل کر ایونٹ ری شیڈول کیا جائے گا۔