تحصیل اٹک کے دیہاتوں میں گندم کی فصل کو کونگی کی بیماری لگ گئی 

  تحصیل اٹک کے دیہاتوں میں گندم کی فصل کو کونگی کی بیماری لگ گئی 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) تحصیل اٹک کے دیہات میں گندم کی فصل کو کونگی کی بیماری لگ گئی ۔

فصلیں اس بیماری سے زرد پڑ گئی ہیں زمینداروں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ تحصیل اٹک میں اس بیماری کے سبب گندم کی فصل خراب ہونے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانے کا اندیشہ ۔

 

تحصیل اٹک کے کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ اٹک شہر کے گردو نواح مرزا ، سنجوال، یونین کونسل گولڑہ ، یونین کونسل بولیانوال، یونین کونسل اکھوڑی، دھریک، جبی، کوٹ سونڈکی ، شکردرہ، سروالہ، کامرہ کلاں ، فقیر آباد میں گندم کی فصل کو کونگی کی بیماری لگ گئی ہے جس سے گندم کی فصل کا رنگ زرد مائل ہو گیا ہے اور پتے جھڑنے شروع ہو گئے ہیں ۔

 

زمینداروں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی ا س بیماری سے گندم کی فصل بہت کم ہو ئی تھی اس سال بھی اس بیماری کے سبب گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور تحصیل اٹک میں اس بیماری لگنے کے باعث گندم کا مطلوبہ ہدف پورا نہیں ہو گا جس سے زمینداروں کو لاکھوں روپے نقصان کا خطرہ ہے زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر اٹک ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے اس ضمن میں اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔