کورونا وائرس ،حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، حاجی اکرم خان

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی اکرم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اور اقدامات لائق تحسین ہیں۔
وفاقی اور پنجاب حکومت کے ماتحت انتظامیہ دن رات ایک کر کے اس کام میں لگے ہوئے ہیں ہمارے رضاکار بھی ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں اپنے قائد رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق کی ہدایت پر ہم نے اپنے رضاکاروں کا ڈیٹا ترتیب دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت، اپوزیشن ، علمائے کرام ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اساتذہ ، وکلا ، صحافی ، تاجر ، محنت کشوں سمیت زندگی کے ہر شعبہَ سے تعلق رکھنے والے لوگ حکومت کے ساتھ ہیں اور اس مرحلہ پر شہر دیہات میں ہر طرح کی خدمات میں مصروف ہیں جبکہ مخیر حضرات دیہاڑی دار اور غریب لوگوں کی مدد اور تعاون کے لئے اپنے تئیں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہمیں چند دن حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا اور پھر اس کے بہتر نتاءج سامنے آئیں گے انہوں نے عوام سے گھروں میں رہنے ، نماز کی پابندی کرنے کیساتھ ساتھ حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی خصوصی ہدایت پر رضاکاروں کی فہرست بنالی ہے یہ رضاکار ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں گے ۔