اٹک پولیس کے قمار بازی کے3 اڈوں پر چھاپے، 18 قمار باز گرفتار

اٹک پولیس کے قمار بازی کے3 اڈوں پر چھاپے، 18 قمار باز گرفتار

اٹک ، حضرو، حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ) قماربازی کے 3 اڈوں پر چھاپے ، 18 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمات درج 

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک اقبال خان ولد شیر بہادر خان پٹھان ساکن محلہ خانان ویسہ حضرو ، محمدنیاز ، طاہر خان پسران رسول خان اعوان ساکنائے محلہ بلال کالونی اے سی واہ تحصیل ٹیکسلا ، وحید خان ولد رئیس خان پٹھان ساکن محلہ عبدل حضرو ، نزاکت خان ولد محمداشرف پٹھان ساکن شاہ ڈھیر حضرو اور محمد وقاص ولد امیرالرحمن پٹھان ساکن محلہ شہید باباویسہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 62 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ، دوسرے چھاپہ میں تھانہ صدر اٹک پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ندیم 

 

مسعود ولد مقصود الہٰی، عثمان حیدر ولد وارث خان، محمد عرفان ولد راضی خان اعوان، شکیل احمد ولد محمد ارشد آرائیں ، امیر حمزہ ولد سلیم اقبال مغل، شیر احمد ولد شیر افسر آرائیں ، خلیل احمد ولد محمد ارشد آرائیں ، محمد قاسم ولد خورشیداحمد راجپوت اور خلیل احمد ولد بشیر احمد مغل، وقاص ولد خورشید احمد جنجوعہ سکنائے شکردرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 19 ہزار 250 روپے ، 6 موبائل فون ، آلات قماربازی تاش ، تیسرے چھاپہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر اسرار ولد بیدار سکنہ گھٹیا ٹیکسلا اور اخلاق ولد محمد صفدر سکنہ بائی حسن ابدال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم پڑ 7 ہزار 500 روپے ، 2 موبائل مالیتی 10 ہزار روپے ، 10 موٹر سائیکل مالیتی 5 لاکھ روپے اور 2 اصیل مرغ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔