احساس پروگرام حقیقی تبدیلی کی جانب سفر کا آغاز ہے ،اکبر خان تنولی

حسن ابدال( ڈیلی اٹک نیوز) سابق امیدوار پنجاب اسمبلی تحریک انصاف و انچارج شکایت سیل راولپنڈی ڈویژن محمد اکبر خان تنولی نے کہا ہے کہ
وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام شروع کر کے حقیقی تبدیلی کی جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے اور یہ پروگرام کسی قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر مستحق اور غریب افراد کی مدد کیلئے شروع کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک میں قائم کیش کاءونٹر کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج احساس پروگرام و ضلعی فوکل پرسن محترمہ تہمینہ گلزار ، سابق چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف رانا لیاقت علی خان ، عمار خان کھٹڑ اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فتح جنگ ، باہتر ، حسن ابدال اور اٹک میں قائم 2 مراکز کا دورہ کر چکے ہیں ضلع کے دیگر مقامات کا وہ کل دورہ کریں گے انہوں نے احساس پروگرام کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ غریب اور مستحق افراد تک یہ رقوم رمضان المبارک سے قبل فراہم کر دیں انہوں نے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے
ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ان کی خدمات جہاد سے کم نہیں اور وہ فرنٹ لائن پر اس موذی مرض سے نبردآما ہیں فی کس 12ہزار روپے تقسیم کیے گئے اور تقسیم کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ضلع بھر میں کیس کاءونٹر کیمپس میں تمام مقامات پر مناسب بیٹھنے کی جگہ،پینے کا پانی،ہینڈ سینیٹائزر،رقوم سے مستفید ہونے والے افراد کو لانے اور لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ،واش رومز،سکیورٹی اور دیگر سہولیات بھی موجود ہیں اور مستحقین میں فی کس خاندان 12 ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان مراکز پر پاک فوج ، رینجرز ، پولیس ، ایلیٹ فورس کے جوان بھی جن میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہے اپنے فراءض منصبی پوری ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں ۔