ڈپٹی کمشنر اٹک سے گندم کٹائی اور تھریشر کے ریٹ مقررکرنے کا مطالبہ 

ڈپٹی کمشنر اٹک سے گندم کٹائی اور تھریشر کے ریٹ مقررکرنے کا مطالبہ 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)تیل کی قیمتوں میں کمی گندم کٹائی اور تھریشنگ مالکان دگنی قیمت پر گندم کٹائی اور تھریشر کے لئے پر تولنے لگے

کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ اٹک ، حضرو ، جنڈ ، حسن ابدال ، فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں گندم کی فصل تیار ہوچکی ہے اگلے ہفتے کٹائی کا سیزن شروع ہونے والا ہے ٹریکٹر مالکان پچھلے سال 2 ہزار 500 روپے فی گھنٹہ گندم کٹائی کا لیتے رہے ہیں اور تھریشنگ کے 12 ویں بوری اس سال تیل کی قیمتیں بہت حد تک کم ہو گئی ہیں کسانوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ ان ٹریکٹر مالکان کو 

 

پابند کیا جائے وہ گندم کٹائی اور تھریشنگ کے تیل کی قیمتوں کے حساب سے ریٹ مقرر کریں تاکہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے فوائد کسانوں کو بھی مل سکیں کسانوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے اس سلسلہ میں اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔