پنجاب بیت المال کمیٹی ضلع اٹک کا چیئرمین رانا افسر علی خان کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب بیت المال کمیٹی ضلع اٹک کا چیئرمین رانا افسر علی خان کی زیر صدارت اجلاس

حسن ابدال (بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) پنجاب بیت المال کمیٹی ضلع اٹک کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین رانا افسر علی خان منعقد ہوا

 اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ;47; ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک محمد ذیشان سیال ، وائس چیئرمین سید حسنین عباس شاہ اور تحصیل ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 112 مستحق افراد کی مالی امداد کی درخواستوں کی منظوری دی گئی جن میں 71 درخواستیں بیوہ ، نادار ، بے سہارا ، مستحق افراد وغیرہ اور 41 معذور مستحق افراد کی درخواستیں شامل ہیں ۔

اگلے ہفتے ان افراد میں امداد کے چیک تقسیم کئے جائیں گے یہ امداد موجودہ لاک ڈاؤن کے

 

 

سبب بے سہارا معذور افراد اور بیواؤں کی مشکلات کم کرنے میں مدد دے گی ۔