اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کاروائیاں، 18ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کاروائیاں، 18ملزمان گرفتار

فتح جنگ / حسن ابدال/ جنڈ(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوئے 01کلاشنکوف معہ متعدد روند قبضہ میں لیے،جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر پڑ رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے  ملزم قسمت اللہ عرف مالک ولد گل نوازسکنہ خیبر سکی ممہ خیل بنوں سے کلاشنکوف نما رائفل 222 بور معہ 5 عدد روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص رضوان ولد غلام فرید، شہزاد ولد شاہنواز، مقصود عرف پیڈا ولد نور عالم، خان نوا ز ولد نور عالم، وارث ولد بنارس،رفاقت علی ولد محمد صادق، منظور ولد غلام محمد، رحمت علی ولد سجاول خان، شفیق ولد حفیظ  سکنائے برھان،شاہد اقبال ولد غلام رسول سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال کو گرفتار کر کے پڑ رقم مبلغ 20210 روپے موبائل فون 6 عدد مالیتی 18000روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ بسال کی ٹیم  نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص ممریز خان ولد شیر خان، کرم الہیٰ ولد فضل الہٰی سکنائے کاہل، خالد پرویز ولد وارث خان، ارشد اقبال ولد بنارس خان سکنائے لنگر، محمد ایوب ولد محمد یار ساکن لنگر، شوکت ولد محمد فاروق ساکن مروال، منیر اختر ولد جلال دین ساکن بھٹیوٹ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کوگرفتار کر کے پڑ رقم مبلغ -/54100روپے 3 عدد موبائل فون  مالیتی -/28000 روپے 2 عدد موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔