حسن ابدال ،پولیس کی کارروائی،48 کلو کی چرس گردہ اور افیون برآمد
ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سب انسپکٹر نیاز احمدکی سربراہی میں ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرکارروائی کی ،منشیات کے پی کے سے پنجاب سمگل کی جا رہی تھی
حسن ابدال(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کے پی کے سے پنجاب لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس گردہ اور افیون برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر خاتون اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سب انسپکٹر نیاز احمد نے انچارج چوکی برہان اے ایس آئی محمد کوثر اور پولیس ملازمین نے مخبر کی اطلاع پر کے پی کے سے پنجاب مرسڈیز کار کے خفیہ خانوں میں
سمگل کی جانے والی 48 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس گردہ اور افیون برآمد کر کے بلال خان کو گرفتار کر لیا ۔
برآمدہ منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ڈی پی او اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اٹک کی سرزمین منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر تنگ کر دی جائے گی ۔