وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کا گندم خریداری مرکز اٹک کا دور ہ

 وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کا گندم خریداری مرکز اٹک کا دور ہ

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز) وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے گندم خریداری مرکز اٹک کا دور ہ کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، اے ڈی سی ار چوہدری عبدالماجد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے وزیر مال پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال ضلع اٹک میں گندم خریداری کے لیے 2507 میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے زیادہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں گندم خریداری کے لیے 7 مراکز کیے گئے ہیں جہا ں پر کاشت کاروں کو مکمل سہولیات دی گئی ہیں اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ

 

 

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں اس سال حکومت پنجاب نے گندم خریداری کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترجیح بنیادوں پر کاشت کاروں اور زمین داروں کو سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن پر عملدرآمد جاری ہے ۔