تحصیل جنڈ میں پہلا مقامی کورونا کیس،ضلع اٹک میں7 مریضوں کا اضافہ، مجموعی تعداد161 ہو گئی 

تحصیل جنڈ میں پہلا مقامی کورونا کیس،ضلع اٹک میں7 مریضوں کا اضافہ، مجموعی تعداد161 ہو گئی 

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل جنڈ میں بھی پہلامقامی کورونا کیس، ضلع اٹک میںکورونا کے 7 کیسز کا اضافہ، مریضوں کی مجموعی تعداد161ہو گئی،بیرون ملک سے آنیوالے 30 افراد بھی شامل

ضلع اٹک میں کورونا کے گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید7 کورونا مثبت کیسز رپورٹ، نئے رپورٹ ہونیوالے کورونا کیسز میں سے4کا تعلق تحصیل حضرو،جبکہ ایک ایک مریض کا تعلق تحصیل فتح جنگ،تحصیل اٹک، تحصیل جنڈ سے ہے۔ تحصیل جنڈ میں پہلےمقامی کورونا مریض کی تشخیص ہوئی جبکہ اس سے پہلے تحصیل جنڈ میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تبلیغ پر آئے ہوئے نوجوان لڑکے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جسے پراچہ یونیورسٹی انجراء میںقائم قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور بعد میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈمنتقل کر دیا گیا تھا جو صحت یاب ہو کر واپس اپنے گھر کوئٹہ جا چکا ہے۔ ضلع اٹک میں اب تک کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے3افراد کی تدفین تحصیل حضرو،2 کی تحصیل اٹک اور1 کی تحصیل فتح جنگ میں کی گئی۔
ضلع اٹک میں کورونا کے 161 مریضوں میں سے98 افراد مقامی ہیں جبکہ17 بیرون ملک سے آئے ضلع اٹک سے ہی تعلق رکھنے والے افراد ،7 تبلیغی جبکہ9زائرین شامل ہیں۔30 افراد دوسرے اضلاع سے ہیں جو بیرون ملک سے واپس آئے اور ان کے قیام کا بندوبست ضلع اٹک میں کیا گیا۔

 

اس وقت تک ضلع اٹک میں60 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ12افراد زیر علاج اور55 قرنطینہ میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحصیل جنڈ میں تشخیص ہونے والےکورونا مریض کا تعلق اورنگ آباد سے ہے اور وہ اٹک  شہر میں درزی کا کام کرتا رہا ہےجو اٹک سے ہی بیمار ہو کر اپنے گھرآیا تھا۔

 

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د161ہوگئی ہے۔6 افراد فوت ہو ئے۔60افراد صحت یاب ہوئے۔12 افراد زیر علاج ہیں۔ 55 افراد قرنطینہ میں ہیں۔5901افرادکی سکر یننگ کی گئی۔1890افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 268 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔