پنڈیگھیب،15 پر لڑکی بن کر فیک کالز کرنیوالا میرا شریف کارہائشی گرفتار 

پنڈیگھیب،15 پر لڑکی بن کر فیک کالز کرنیوالا میرا شریف کارہائشی گرفتار 

پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) لڑکی کی آواز بدل کر ایمر جنسی  ریسکیو(پکار) 15 اٹک پر جھوٹی کال کرنے والا شخص اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا 

تفصیلات کے مطابق  پنڈیگھیب  پولیس نے ایمرجنسی  ریسکیو (پکار) 15پر اپنے موبائل نمبرسے سمیرہ نامی لڑکی بن کر  بوگس کالز کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ریسکیو (پکار)15 پر ایمر جنسی کال پر جب  پنڈیگھیب پولیس تھانہ سے کئی کلو میٹر دور میرہ شریف پہنچی تو پڑتال کرنے پر معلو م ہوا کہ مورخہ 28 تا 30 مئی 2020کو منیر احمد ولدگل خان ساکن میرہ شریف آواز بدل کر سمیرہ بی بی کے نام سے ریسکیو 15پر کالیں کرتا رہا ہے جسکی وجہ سے سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوا جس کو بذریعہ آئی ٹی لیب اٹک ٹریس کر کے ایمر جنسی 15 پر بوگس کال کر کے لڑکی بن کر جھوٹ بولنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

 

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور فیک کالزسے اجتناب کریں،ریسکیو (پکار) 15 پر بوگس کالز  اور جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کےساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔