اٹک ،پولیس کی مختلف کارروائیاں، اسلحہ و منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

حضرو ، حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 02ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5کلو 400گرام چرس برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والون کے خلاف کاروائی کرتے ہوے 01پسٹل 30بور معہ روند برآمد

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش ظفر اقبال عرف مظہر ولد عبدالرشید ساکن پیر زئی تحصیل حضرو سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروش محمد حمید عرف مٹھوولد صلاالدین سکنہ ڈھیری مہلو تحصیل حسن ابدال سے 3300 گرام چرس اور 01عدد پسٹل 30بور 

 

 

معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات اور اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔