Thu
05
Dec
2024
تفصیلات کے مطابق پولٹری کے کاروبار سے منسلک حافظ نصیر احمد ساکن نکہ غلام شاہ نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ صحن میں سو رہے تھے کہ جب علی الصبح بیدار ہونے
کے بعد کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ اندر سے بند تھا اور چھت میں نقب لگی ہوئی تھی ۔
بعد ازاں پڑتال کر نے پر معلوم ہوا کہ کمرے کے اندر بکس میں رکھی ہوئی ایک کروڑ روپے سے زائد رقم میں سے 95 لاکھ روپے
غائب تھے جسے نا معلوم چور چرا کر لے گئے پولیس نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔