کھیل اور ورزش سے صحت مند قو میں تیار ہوتی ہیں ، ڈاکٹر اشتیاق حسین
حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز) یوگا لورز حسن ابدال کے انسٹرکٹر ڈاکٹر اشتیاق حسین نے کہا ہے کہ کھیل اور ورزش سے صحت مند قو میں تیار ہوتی ہیں
معاشرے میں غیر اخلاقی اور غیر صحت مند سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوگا سمیت دیگر کھیل اور اور ورزش کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا چاہیے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر صحت مند سرگرمیوں کے لیے کھلے میدانوں میں آ کر ورزش کریں ۔
یوگا سے عصابی کمزوری پیٹ کا موٹاپا،انسانی جسم کی دیگر کمزوریوں کو ختم کرکے جسم کو چست بناتا ہے کرونا وائرس ہو یا کوئی اور مرض باقاعدہ ورزش کرنے والا انسان میں قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور وہ صحت مند ہوکر بڑھاپے میں بھی کسی کا محتاج نہیں رہتاحسن ابدال میں 20 سے زائد نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ ایکسرسائز کے لیے باقاعدگی سے آرہے ہیں اور یہ رضاکارانہ طور پر خدمت سرانجام دی جارہی ہے عوام میں ابھی بھی صحت مند سرگرمیوں کا رجحان بہت کم ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح کے مقابلے میں ورزش اور کھیل میں دلچسپی لینے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔
لوگ اگرتھوڑا سا وقت نکال کر ورزش باقاعدگی سے کریں تو وہ بڑھاپے کی عمر میں ہسپتالوں میں یا پھر گھر میں دوسرے لوگوں کے رحم و کرم پر پڑے رہنے سے بچ جائیں گے ڈاکٹر اشتیاق حسین نے بتایا گزشتہ ایک سال سے حسن ابدال میں یوگا کی ایکسرسائز کروا رہے ہیں بلا فیس یہ صحت مند سرگرمیاں جاری ہیں ان کا علاقے کے اچھے لوگ تعاون کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل خصوصیت سے یوگا جیسی ورزش میں شامل ہو کر ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مستقبل بھی کو بہتر بنائیں۔