عیدالاضحی، ضلع میں9 منڈی مویشیاں لگائی جائینگی، ڈپٹی کمشنر اٹک 

عیدالاضحی، ضلع میں9 منڈی مویشیاں لگائی جائینگی، ڈپٹی کمشنر اٹک 

اٹک، حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ، پنڈی گھیب، جنڈ (ڈیلی اٹک نیوز)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 9مقاما ت پر منڈی مویشیاں لگائی جائیں گی۔ تین مستقل منڈی موشیاں ہیں جبکہ6عارضی سیلز پوانٹ بنائے گئے ہیں۔

 اٹک میں دو ، حضرو 1، حسن ابدال 1، فتح جنگ 2، پنڈی گھیب 1اور جنڈ میں 2 منڈیاں لگائیں جائیں گی۔منڈیاں عید سے دس روز پہلے اپنا کام شروع کریں گی او ر عید کے تین دن کام کریں گی۔ مویشی منڈیاں صبح 8بجے سے شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔ 

 

 

 اٹک میں منڈیاں گوندل اور ریلوے گراﺅنڈ میں لگائی جائیں گی۔ حضرو میں منڈی مویشی خانزادہ ہاﺅسنگ سکیم ہٹیاں روڈ پر لگائی جائے گی۔حسن ابدال میں منڈی مویشی نزد لیدر پوائنٹ پر لگائی جائے گی۔فتح جنگ میں منڈی مویشیاں کھوڑ روڈ گلی جاگیر اور کالج روڈ پر لگائی جائیں گی۔پنڈی گھیب میں منڈی مویشی ہری والہ کے لگائی جائے گی۔ جنڈ میں منڈی مویشیاں دومیل اور نزد پولیس اسٹیشن لگائی جائیں گی۔

 منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔