عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس
اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلا س ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی چوہدری عبد الماجد،اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ضلع اٹک میں قر بانی کے جانوروں کی خر ید و فر وخت کے لیے چھے عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ان میں ریلوے گر او¿نڈ،کامرہ روڈ اٹک،ڈھکی روڈ حضرو،نزد لیدر پو ئنٹ حسن ابدال،نزد ایم سی آ فس فتح جنگ،ہری والا پنڈ گھیب اور نز د پولیس سٹیشن جنڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین مستقل منڈیاں بھی کام کر رہی ہیں جن میں گوندل،تحصیل اٹک،گلی جاگیر،تحصیل فتح جنگ اور دو میل، تحصیل جنڈ شامل ہیں۔ڈی سی اٹک کے مطابق ان عارضی سیل پوائنٹس اور منڈ یوں میں داخلہ اور خر ید و فر وخت،کورونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی،جس کو نافذ کر نے کے لیے متعلقہ افسران کو ذمہ دار یا ں سونپ دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پرعوام الناس کے لیے کورونا وائر س کے پیش نظر ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔جن کے مطابق سماجی فاصلہ،ماسک کا استعما ل اور ہاتھوں کی صفائی ضروری قرار دی گئی ہے۔مویشی منڈ یو ں کو شہر سے باہر ایسی جگہ لگایا جائے گاجہاں عوام آسانی سے پہنچ سکیں۔
مویشی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔گاہگوں کا اکٹھ ممنوع ہو گا۔دوران خر یداری ماسک کاا ستعمال ضروری ہو گا،اس کے علاوہ گلے لگانا اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا جائے۔منڈیوں میں داخل ہونے والوں کا تھر مل گن سے ٹیمپریچر چیک کیا جائے گا۔مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔اگر کو ئی مر یض ہو ا تو اس کو میڈیکل کیمپ ریفر کیا جائے گا۔ڈیوٹی سٹاف کی حفاظت کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جائیں گی۔مویشی منڈیوں میں شفا خانہ حیوانات بھی قائم کیے جائیں گے۔جو جانور مویشی منڈیوں میں لائیں جائیں گے ان کی ہر لحاظ سے مکمل مانیٹر نگ کی جائے گی۔بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ رکھا جائے گا۔محکمہ لائیو سٹاک اس ضمن میں محکمہ صحت اور ایم سی سٹاف کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس اور دیگر معلومات مر تب کی جائیں گی۔کانگو وائر س کی روک تھا م کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔بچوں اور بو ڑھوں کو مویشی منڈیو ں میں داخلے کی اجاز ت نہ ہو گی۔
اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے طے پایا کہ عید کے دنوں میں سیکورٹی سے متعلقہ انتظامات ڈسٹر کٹ پولیس اٹک اور دیگر قانون نافذ کر نے والے ادارے سر انجام دیں گے۔ٹر یفک سے متعلق معاملات ڈی ایس پی ٹر یفک،کمر شل گاڑیوں میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے لیے سیکر ٹری ڈی آر ٹی اے،مویشی منڈیوں اور دیگر عار ضی سیل پوائنٹس کے ایس او پیز کے مطابق انتظامات کے لیے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،سی ای او ڈی ایچ اے، اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسراور ڈی ایس پی ٹر یفک،تحصیلوں کی عمومی صفائی،مسجدوں اور عید گاہوں تک روٹس کی صفائی اور دیگر متعلقہ انتظامات کے لیے چیف افسران،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائف سٹاک،طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ای او ڈی ایچ اے اٹک،کسی بھی حادثے سے نبرد آزما ہونے کے لیے ریسکیو1122،ضلعی اور تحصیل سطع پر کنٹرول رومز قائم کر نے کے لیے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل،تمام اسسٹنٹ کمشنر ز،چیف افسران،بجلی اور سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ایس ڈی او واپڈا اور ایس این جی پی ایل اٹک،مسجدوں اور عید گاہوں کی ٹیکنیکل سویپنگ کے لیے محکمہ شہر ی دفاع،قر بانی کی کھالوں کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اکٹھا کر نے کے لیے ڈی پی او اور تمام اسٹنٹ کمشنرز،نماز عید کے انتظامات کے لیے ضلعی پولیس اور انتظامیہ،ون ویلنگ روکنے کے لیے ڈی ایس پی ٹر یفک اور سیکر ٹری ڈی آر ٹی اے ذمہ دار ہوں گے۔عید کے دنوں تمام سر کاری دفاتر میں ایک فوکل پر سن موجود ہو گا جو بوقت ضرورت اپنے فرائض ادا کر یگا اور اس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاور تمام محکموں کے سر براہان ذمہ دار ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر ہیو من ریسورس اٹک عید الاضحی کے تمام انتظا مات کے لیے فوکل پرسن کے طور پر کام کر یں گے۔