Mon
04
Nov
2024
اٹک(صدیق فخر سے) صوبہ پنجاب میں حکومتی جماعت کی طرف سے سوشل میڈیا پر ضلع اٹک ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سب سے آگے،
سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر حکومتی جماعت کے وزراءاور مشیروں کی طرف سے ترقیاتی کاموں اور بڑے بڑے فنڈز کا اجراءکیا جا رہا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کی کارکردگی سوشل میڈیا تک ہی محدود جبکہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود کارکردگی صفرنظر آتی ہے۔ عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پنجاب اور وفاق میں اٹک کی نمائندگی ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں کے حوالے سے
حقیقی معنوں میں تاحال کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی۔پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کی تمام تر توجہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے پر مرکوز ہے جبکہ عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔