این اے56: زلفی بخاری کے الیکشن لڑنے بارے بڑی خبر آ گئی

این اے56: زلفی بخاری کے الیکشن لڑنے بارے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(صدیق فخر سے)ابھی الیکشن کا طبل بجا نہیں ہے کہ ضلع اٹک میں ہر قومی و صوبائی نشست سے تحریک انصاف کے کئی امیدوار الیکشن لڑنے کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں ۔

ضلع اٹک جو کہ 2قومی اور5 صوبائی نشستوں پر مشتمل ہے ۔ ضلع اٹک میں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کے پارٹی ووٹ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اگر گروپ بندی کے ووٹوں کو اکٹھا کیا جائے تو تحریک انصاف ضلع اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے مقابلے کی جماعت بن جاتی ہے لیکن تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ملک بھر میں ایک نشست پر دو سے زیادہ امیدوار موجود ہیں اور اگر پی ٹی آئی ایک کوٹکٹ دیتی ہے تو دوسرے امیدوار یا تو دوسری جماعت میں شامل ہو جائیں گے یا پھر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ 

ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی تحریک انصاف کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے جس میں میجر گروپ سب سے بڑا پی ٹی آئی گروپ تصور کیا جاتا ہے جبکہ ملک امین اسلم گروپ، بخاری گروپ، کرنل (ر) انور گروپ اس کے علاوہ ہیں۔
ضلع اٹک میں این اے55 پر بھی تحریک انصاف کے دو امیدوار آمنے سامنے ہیں جن میں ایک میجر(ر) طاہر صادق جبکہ دوسرے امیدوار ملک امین اسلم ہیں جنہیں گزشتہ الیکشن میں بھی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اور تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد ملک امین اسلم کو مشیر وزیراعظم کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

حلقہ این اے56 سے بھی تحریک انصاف کے دو امیدوار سامنے آ چکے ہیں اور اپنی الیکشن مہم کے ساتھ ہی ایک دوسرے کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر مورچے سنبھالے ہوئے ہیں۔حلقہ این اے56 سے میجر (ر) طاہر صادق کی بیٹی ایمان طاہر الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکی ہیں جبکہ دوسری طرف عمران خان کے قریبی دوست اور سابق معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری بھی حلقہ این اے56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اور اپنی الیکشن مہم بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق سید ذوالفقار بخاری این اے56 سے الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ وہ اگر موجودہ حکومت اوورسیزکی ووٹنگ بارے ترمیم کر دیتے ہیں تو اوورسیز کے لیے مخصوص نشستیں رکھی جائیں گے۔اووسیز کی مخصوصی نشستوں پر تحریک انصاف کی طرف سے زلفی بخاری امیدوارہوں گے۔