ٹکٹ خریدا نہیں میرٹ پر ملا،سکندر حیات جھوٹ بول رہے ہیں،چوہدری سعید

میرپور (بیوروپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں انھیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے دیا تھا ۔ ٹکٹ کی خریداری کے حوالے سے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ۔ انھیں پیرانہ سالی میں اس طر ح کی باتیں زیب نہیں دیتی ڈاکٹر آصف کرمانی ایماندار شخص ہیں ان پر الزامات لگا کر ان کی شہرت کو متنازعہ بنایا گیا ہے ۔ جماعتی ٹکٹوں کی خرید و فروخت کسی اور جماعت میں ہوتی ہو گی مسلم لیگ ن میں نہیں ۔ مجھے میرٹ پر ٹکٹ ملا اور قیادت کے اعتماد پر پورا اتر کر جماعت کو اہم نشست ملی جس کا اعتراف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے الیکشن کے فوری بعد مظفر آباد آمد پر کیا تھا ۔میرپور کی اس سیٹ کی جیت پر لیگی حلقوں میں جشن منائے گے ۔وہ یہاں سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کی طرف سے اخباری بیان پر بات چیت کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید ر خان کی سربراہی میں سو ا سال میں جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ان کی مثال سابقہ ادوار میں نہیں ملتی ۔موجودہ حکومت کی کارکردگیکی تعریف اپوزیشن سمیت مخالف جماعتیں بھی کرتی ہیں لیکن سردار سکندر حیات کی طرف سے راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت کی ناکامی کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)مضبوط اور منظم ہے ۔راجہ فاروق حیدر خان کو مسلم لیگ (ن)کے امیدواران اسمبلی کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے ۔