ڈڈیال :اسسٹنٹ کمشنر ز کے چھاپے،ہوٹلز اور بیکرز مالکان کو بھاری جرمانے
ڈڈیال (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) اے سی ڈڈیال سردار ذیشان نثار نے ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عماد ڈار کے ہمراہ شہر کی بیکریوں او ر ہوٹلوں کی چیکنگ کی اس موقعہ پر انہوں نے صفائی کا خیال نہ رکھنے اور ایکسپائر سامان رکھنے والے بیکری اور ہوٹل مالکان کو 19 ہزار روپے نقد جرمانہ بھی کیا اور سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل اور بیکری مالکان صفائی کا خاص خیال رکھیں صفائی ستھرائی کا نہ خیال رکھنے والے ہوٹل اور بیکری مالکان کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اورآئندہ جرمانوں کیساتھ ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائیں گی کسی صورت بھی معافی نہیں ملیں گی لہذا ہوٹل اور بیکری مالکان صفائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کو ختم کرنے میں گھروں اور پلازہ مالکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا اگلے مرحلہ میں کچہری روڈ سے تجاوزات ختم کرائی جائیں گی امید ہے کہ محلہ یوسف آباد کے مکینوں کی طرح کچہری روڈ کے مکین بھی تجاوزات کو ختم کرنے میں مکمل تعاون کر یں گئے اور پلازوں کے باہر لگے تھڑے ختم کرنے سے ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے شہر میں رانگ پارکنگ کیخلاف جرمانے کیے جا رہے ہیں آئے روز موٹرسائکلوں کے حادثات کے پیش نظر بہت جلد ہلمٹ پہننے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جایا گا اور والدین کو چائیے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی ڈرائیو کرنے کے لیے ہر گز نہ دیں ۔
اے سی