ترقیاتی سکیمون میں کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑوں گا،مسعود خالد
ڈڈیال (ہارون محمود سے ) ممبر اسمبلی چوہدری مسعود خالد نے مختلف یونین کو نسلوں سے ائے ہوئے وفود سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے عملی کاموں پر یقین رکھتا ہوں میری کارکردگی عوام و علاقہ کے سامنے ہے انشااللہ عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہوں کسی کیساتھ نا انصافی نہیں ہو گی مختلف ایریا جات میں جاری ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل کی جائیں گی اور کسی صورت بھی کرپشن برداشت نہیں کروں گا اگر میرا حقیقی بھائی یا کوئی عزیز بھی کسی سکیم میںکرپشن کرتا پکڑا گیا تو سختی کیساتھ نمٹوں گا عوام علاقہ کو کھبی بھی مایوس نہیں کروں گا ہمیں اپس کے اختلافات بھلا کر یکجان ہو کر علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر نے کی ضروت ہے انشااللہ میرے دور حکومت میں ہی تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گئے انشااللہ بھرپور طریقے سے عوامی نمائندگی کا حق ادا کروں گا۔
مسعود خالد