پی ٹی آئی میں مفاد پرست ٹولہ سے اختلاف استعفے کی وجہ بنا،اخلاق خلجی
میرپور(فورم'وقاص صدیق سے) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پی ٹی آئی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں صرف مفاد پرست ٹولہ سے اختلاف کی وجہ سے استعفی دیا ۔کچھ عہدیدار کارکنوں کا استحصال کر رہے ہے بیرسٹر سلطان محمود اور پی ٹی آئی کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔ بیرسٹر سلطان محمود کی مسئلہ کشمیر کے لیئے قربانیاں نا قابل فراموش ہے۔ میرپورکی عوام کسی بھی جگا ٹیکس کو قبول نہیں کرے گی۔ بلدیہ میر پور کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ مرکز ی انجمن تا جراں خالد گروپ کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مرکزی انجمن تاجراں خالد گروپ تاجروں کی بہتری کے لیئے بہترین کام کر رہی ہے۔اگر حکومت نے ٹیکس واپس نہ لیئے تو زبردست احتجاج کرے گئے۔جسکی تمام ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر انجمن تاجراں حالد گروپ و مرکزی رہنما پی ٹی آئی ٹھیکیدار چوہدری اخلاق احمد خلجی نے روزنامہ کشمیر ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دینہ سے میرپور میں ناقص گوشت کی درآمد ہو رہی ہے جسکی نہ تو کوئی ڈاکٹری تصدیق ہوتی ہے نہ ہی کوئی چیک اینڈ بیلس کیا جا رہا ہے انتظامیہ میرپور باہر سے شہر میں درآمد ہونے والے گوشت کی ٹیسٹ کا کوئی انتظام کرے۔
اخلاق خلجی