اداروں کے ستائے انصاف کے متلاشیوں کو ادارہ محتسب مدد دیگا،ظفرمرزا

میرپور (بیورو رپورٹ) آزادکشمیر کے محتسب ظفر حسین مرزا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اداروں سے شکایات ہیں اور وہ عدالتوں میں جانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ محتسب کے ادارہ میں سادہ کاغذ پر مروجہ قوانین کے مطابق اپنی شکایات معہ ثبوت پیش کریں انھیں بلا تحصیص  جلد  اور سستا انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت آزادکشمیر میں بلا تحصیص اور سستے انصاف کی فراہمی لوگوں کو ان کی دیلیز تک پہنچا رہی ہے ۔ لوگو ں کی جائز شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا ۔ ادارہ ترقیات کے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے متعلقین کو ہدایا ت دے دی ہیں جن شکایات کندگان کی جینون شکایات ہیں انھیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے ۔ شکایات کندگان اطمینان رکھیں ۔ عرصہ دراز سے زیر التواء شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لیے جملہ کیسز کا قانون و قاعدے کے مطابق جائز ہ لے رہے ہیں جن اداروںنے محتسب کے فیصلہ جات پر عمل درآمد نہ کیا ان کے خلاف بھی کاروائی ہو گی ۔ قانون و آئین کی حکمرانی کے ثمرات ہر فرد تک پہنچنے چاہیں ۔ قانون سے کوئی ادارہ یا فرد بالا نہیں ہے ۔ موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہی لوگوں کی خدمت کرنا ہے میں نے وکالت کے شعبہ میں 30 سال خدمت کرکے لوگوں کی مشکلات حل کیں اب حکومت نے مجھے آزادکشمیر بھر کے عوام کی مشکلات کے حل کے لیے جو موقع دیا ہے اس کا فائدہ بلا تحصیص آزادکشمیر کے لوگوں باہم پہنچائیں گے۔
محتسب ظفر