کھڑی شریف بازار میں منی چینجرکی دکان پر ڈاکہ

میرپور(بیورورپورٹ) تھانہ افضل پور کی حدود کھڑی بازاد میں گن پوائینٹ پر دو نقاب پوش ڈاکو منی چینجر فرم کے ملازم سے ہزاروں روپے چھین کر فرار ہوگئے  پولیس کی ناکہ بندی  ڈی ایس پی اور پولیس   موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق چوہدری شوکت علی مالک کرنسی ایکسچینج نے بتایا ھے کہ آج جونہی ملازم عدیل نے شاپ کھولی تو کچھ دیر بعد دو نقاب پوش ڈاکو اندر داخل ہونے ان کے ہاتھوں میں 30 بور پستول تھے انہوں نے عدیل کو قابو کرکے کاوئٹر سے ریزگاری ایک شاپر میں ڈالی اور موٹر سائیکل ھنڈا پر بیٹھ کر فرار ہوگئے  ڈکیتی بارے تھانہ افضل پور کو اطلاع دی گئی چوہدری شوکت علی کے مطابق ابھی کرنسی شاپ پر کام کا آغاز نہیں کیا تھا ورنہ شاپ میں کیش زیادہ ہوتی
۔