چکسواری،کروڑوں کا ریونیو دینے کے باوجود عوام بنیادی ضرورت سے محروم

چک سواری(بیورو رپورٹ)پاکستا ن کی ہریالی اور بقا ء کی خاطر دوسری بار اپنے گھر بار ،جائیدادئوں، املا ک اور آبائواجداد کی قبروں کی قربانی دینے والے ضلع میرپورکے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔کروڑوں روپے بجلی کی مد میں ریو نیو دینے والے حلقہ ٢ کے عوام دور جدید میں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ۔ غیراعلانیہ لو ڈشیڈنگ جس کا کوئی شیڈول نہیں  ۔کاروباری زندگی اور دیگر معمولا ت زندگی بری طرح متاثر ۔سالانہ امتحانات کی آمد آمد۔ طلبہ کا تعلیمی حرج ہونے لگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چکسواری اور گردونواع میں طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں۔تفصیلا ت کی مطابق چکسواری اور گردونواع کے صارفین بجلی جو واپڈا کو سالانہ کروڑوں روپے کا ریو نیو بجلی کی مد میں دیتے ہیں۔لیکن ستم ظریفی کا یہ عالم ہے  کہ کے میرپور کے بعد چکسواری شہر آزادکشمیر کا دوسرا بڑاکاروباری مرکز چکسواری ۔اور اس کے گردونواح کے سینکڑوں دیہات دن رات تاریکی میں ڈوبے رہتے ہیں۔اس طویل دورانیہ کی لو ڈ شیڈنگ سے نہ صر ف کاروباری طبقہ فاقوں پر مجبور ہور ہے۔بلکہ دیگر معمولات زندگی بھی بری طر ح متاثر ہورہے ہیں کیونکہ دور جدید میں روز مرہ کے استعما ل کی بیشتر چیز یں برقی توانائی ہی چلتی ہیں۔دوسری جانب تعلیمی ادراوں کی طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات کی بھی آمد آمدہے ۔لیکن  طویل لو ڈ شیڈنگ نے طلبہ و طالبات  کے تعلیمی اوقات کار کو بھی بری طرح متاثر کیاہے۔ ان نو نہالان قوم کے مستقبل کا ذمہ دار آخر کون ہے؟چکسواری کے سیاسی و سماجی حلقوں،انجمن تاجران چکسواری ، صحافیوں ، کاروباری طبقہ نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے پرُزور مطالبہ کیا ہے کہ طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو چھٹکارا دلا ئیں۔