شوبز میں آنیوالی نسل نو کی رہنمائی و حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے:چیف ایگزیکٹو ماڈل نیکسٹ ایجنسی خرم نثار کا چیف ایڈیٹر اٹک نیوز صدیق فخرکو خصوصی انٹرویو
انٹرویو: صدیق فخر
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ کسی کو بہترین پلیٹ فارم فراہم نہیں ہو سکا، حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ نسل نو میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہیں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ہماری کوشش ہے کہ نئے نوجوان ٹیلنٹ کو کام کے مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان ٹیلنٹ میںنام پیدا کرنے کے بہت مواقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار ماڈل نیکسٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو خرم نثار نے چیف ایڈیٹر اٹک نیوز صدیق فخر کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اورہنر مندلوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے کمی صرف اتفاق کی ہے ہمیں شوبز انڈسٹری کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔
ہم نے ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو متعارف کرایا اوراب بھی ایسا ہی کرنے کا عزم ہے۔ ہماری ایجنسی نئے ٹیلنٹ کی صلاحیتیں سامنے لانے کیلئے بہت سے فیشن شو کروا چکی ہے جس میں راولپنڈی، اسلام آباد کے علاوہ پشاور، کشمیربھی شامل ہیں۔بلال سعید کا کنسرٹ بھی شکر پڑیاں اوپن ایئر تھیٹر میں کروایاجو ایک بہترین ایونٹ تھا۔فیشن شو ز دیکھنے کیلئے اب فیملیز بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفریح کیلئے فیشن شوز اور میوزک گالا وقت کی ضرورت ہیں لیکن مثبت اقدامات کی ضرورت ہے ۔حوصلہ افزاء امر یہ ہے کہ عوام کا فیشن شوز اور میوز ک کنسرٹ کی طرف آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ تفریحی سرگرمیاں چاہتے ہیں۔
نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہم سب کا فرض بنتا ہے۔ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو ہر شعبے میں نئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے جنہیں بلامعاوضہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بلاشبہ بہت حوصلہ افزائی ہے لیکن اس میں اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
پاکستان میں بھی نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے ٹی وی چینلز پر مزید پروگراموںکی ضرورت ہے تاکہ جو بھی باصلاحیت نوجوان ہیں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں ۔نئے ٹیلنٹ کو بھی شوبز کے افق پرچمکنے کیلئے ایسے مواقع فراہم کئے جانے چاہیں جس کیلئے ایک نوجوانوں کو برسوں سے انتظارکرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کے کونے کونے میں ٹیلنٹ بھرا پڑا ہے۔ انہیں صرف ایک بہترین پلیٹ فارم مہیاکرنے کی ضرورت ہے۔ پھریہ ٹیلنٹ ملک کی سرحدوں کوپارکرتے ہوئے دنیا بھرمیں امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام پہنچائے گا۔
نئے چہروں کی بدولت انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوئی ہیں شوبز انڈسٹری کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجائے باہمی مشاورت سے کام کرنا چاہیے۔ مفاد پرست لوگ شوبز کے ماحول کو تباہ کر رہے ہیں مفاد پرست عناصر سے شوبز انڈسٹری کو بچانا ضروری ہے شوبز سے منسلک افراد اپنے پروفیشن سے مخلص ہو جائیں تو شوبز کی دنیا کا ماحول بہتر ہوجائے۔
پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو معیار آج بھی قدر بہتر ہے۔ہمارے ڈرامے اب دوسرے ممالک میں بھی دیکھے جا تے ہیں۔گزشتہ چند سالوں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف ہوئے ہیں جنہوںنے جلد ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔
ہماری کمپنی بھی نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کیلئے بہترین اکیڈمی ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم سے کئی ماڈل ، گلوکار اور اداکارشوبز کے شعبہ میں ایک مقام بنا چکے ہیں۔ہم اسلام آباد اور راولپنڈی میںکئی فیشن شو اور میوزک شو کروا چکے ہیں۔ہم نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی اور لوگوں کو بہترین تفریح مہیا کرنے کیلئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا۔
حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس شعبے کی ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے‘ماڈلنگ کے شعبہ میں ہر روز نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے اگر اس کو اجاگر کر دیا جائے تو دنیا کی کوئی فیشن انڈسٹری ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔بدقسمتی سے جو حالات پاکستان فلم انڈسٹری کے ہیں اس کے اثرات شوبز کے دیگر شعبوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ کچھ عرصہ سے پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ نے بہت ترقی کی ہے ،نجی ٹی چینلز کو بھی چاہیے کہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ دیگر شعبوں کی طرح شوبز کے بھی حالات بہت بدل چکے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کو جدید تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعما ل کرنی چاہیے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں ایٹمی قوت رکھنے والا وہ واحد ملک ہے جہاں شوبز انڈسٹری زبوں حالی کا شکا رہے حکومت کو بھی چاہیے کہ شوبز انڈسٹری کیلئے خصوصی اقدامات کرے تاکہ نوجوان نسل کاٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ سکے۔
ہم نئے ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں سکھاتے ہیں تاکہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔ ہماری محنت کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے سینئرز کی قدر کریں اور ان سے سیکھیں۔ شوبز میں مقام حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے جو لوگ میرٹ پر یقین رکھتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں جبکہ جو سفارش سے اس شعبہ میں آتے ہیں وہ کچھ دن بعد ہی فلاپ ہو چکے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں فیشن سے متعلق لوگوں کے رویے تبدیل ہو رہے ہیں اور انڈسٹری میں بہتری آ رہی ہے۔
شوبز سے وابستہ لوگ اپنے فن سے سرحدوں کو ختم کرسکتے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔ فنکار، گلوکاراور موسیکار اپنے فن کے ذریعے جہاں لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں وہیں امن، محبت، بھائی چارے کا پیغام بھی دنیا تک پہنچاتے ہیں۔