چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جانیوالے کبھی ناکام نہیں ہوتے : فلمسٹار ماہی خان کا چیف ایڈیٹر’’اٹک نیوز‘‘صدیق فخر کو خصوصی انٹرویو

اداکارہ، ماڈل و فلمسٹار ماہی خان نے گفتگو کرتے ہوئے شوبز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے فن کا آغاز ڈراموں سے کیا۔ علاوہ ازیں اس کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کے شعبہ میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جانے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے کیونکہ ٹی وی ڈراموں میں کام کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ جب ڈراموں میں اپنا نام بنا چکی تو پھر بڑی سکرین کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔ فلمی کیریئر کا آغاز ’’جیو سر اٹھا کے ‘‘ فلم سے کیا جبکہ 12 اپریل کو میری نئی فلم ’’عشق جنون ‘‘ ریلیز ہو رہی ہے۔ جس کی کاسٹ میں دیگر فنکاروں میں عدنان خان، ماہ نور، فلمسٹار مصطفی قریشی کے فرزند عامر قریشی، شاہد و دیگر شامل ہیں۔امید قومی ہے کہ ہماری یہ فلم ’’عشق جنون‘‘2019ء کی بہترین فلم ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سینئر اداکاروں کے علاوہ فن گائیکی سے وابستہ دنیا کے مشہور فنکار راحت فتح علی خان نے اس فلم کا ٹائیٹل گانا گایا ہے۔ فلم کا میوزک یکم اپریل کو بزرگوں کی دعائوں ،سینئرز کی رہنمائی اور اپنی انتھک محنت اور لگن سے میں نے بہت کم عرصے میں وہ مقام حاصل کیا جس کیلئے کئی سال لگ جاتے ہیں۔ نئے پروجیکٹ کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دو مزید فلموں پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا۔یہ تبدیلی کا وقت ہے، دنیا میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدل رہا ہے اب ہمیں بھی بدلنا ہو گا۔ پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کی وجہ سے ہی دوسرے ممالک کی فلمیں کامیاب ہو رہی ہیں۔ حکومتی سرپرستی اور سینئر فنکاروں کی تجاویز سے پاکستان کی فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہو گئی ہے۔ بہت جلد سینمائوں کی رونقیں بھی بحال ہو جائیں گی۔