کالا رنگ ۔۔۔۔۔ہر موسم کی جان 

تحریر: صدیق فخر
ویسے تو سب رنگ ہی قدرت کا تحفہ ہیں لیکن خواتین میں کالا رنگ زیادہ ہی پسند کیا جاتا ہے۔ لباس اور رنگ کا انتخاب انسان کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔ لباس کے انتخاب کے وقت خواتین مردوں سے رنگ کا خیال رکھتی ہیں۔ گہرے رنگوں کا استعمال زیادہ تر سردیوں میں کیا جاتا ہے لیکن کالا رنگ گرمیوں میں بھی بڑے اہتمام کے ساتھ زیب تن کیا جاتا ہے۔ خواتین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائنر بھی اس رنگ کے ملبوسات پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ کالے رنگ کو اگر رنگوں کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ وقت کی جدت کے ساتھ اب کالے رنگ کے عروسی ملبوسات میں تیار ہو رہے ہے۔خواتین کی خوبصورت میں کالے رنگ کا لباس مزید نکھا لاتا ہے۔ سردی ہو یا گرمی اس رنگ کا سوٹ اگر شام میں پہنا جائے تو بہت ہی خوبصورت لگتا ہے۔جس طرح سفید رنگ کی اپنی انفرادیت ہوتی ہے اسی طرح سے کالے رنگ کی بھی اپنی انفرادیت ہے جو ہمیشہ سے ہی برقرار ہے۔کسی بھی دور میں آپ دیکھیں ملبوسات میںخواتین کہ اولین چوائس کالا رنگ ہی رہا ہے۔ کالے رنگ کی خوبصورتی کا اندازہ آپ اس چیزسے لگاسکتے ہیں کہ اگر سادہ اچھی سلائی کیا ہوا کالے رنگ کا لباس زیب تن کریں اور اس کے ساتھ کوئی بھی سمپل جیولری پہن لیں تو لباس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کچھ رنگ ایسے ہوتے ہیںجو موسم کی مناسبت سے پہنے جاتے ہیں یعنی اگر موسم چلاجائے تو وہ رنگ بھی آؤٹ آف فیشن ہوجاتا ہے لیکن کالا واحد ایسا رنگ ہے جو ہر موسم کی جان ہے۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں خواتین اس رنگ کو پسندیدکرتی ہیں ۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بین الاقوامی سطح پر بڑی بڑی تقریبات میں زیادہ تر خواتین کالا رنگ ہی زیب تن کر کے آتی ہیں۔ کالے رنگ کے لباس کے ساتھ اگر میک اپ ہلکا رکھ کر کیا جائے تو لباس اور شخصیت کی خوبصورتی اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ کالا رنگ آپ کو نمایاں اور شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔اس رنگ کے ساتھ آپ کسی قسم کی جیولری اور میک اپ کر سکتی ہیں جبکہ باقی رنگوں کےلئے آپ کو باقاعدہ میچنگ جیولری کا انتخاب کرنا پڑتا ہے اور میک اپ میں بھی رنگوں کا انتخاب خاصا سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔