Sat
07
Dec
2024
اٹک :چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ نواب خان تحصیل اٹک کی اپ گریڈیشن کی منظوری ہو گئی ہے سکول کی آپ گریڈیشن سے ۔ یاور بخاری نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے کوٹ نواب خان کی بچیوں پر پرائمری کے بعد تعلیم کے دروازے بند تھے اب بچیوں کو اپنے گھر میں مڈل تک تعلیم کی سہولت مل جائے گی ایک اور وعدہ ایفاء ہو گیا ۔
اس کاوش سے کوٹ نواب خان، چھوئی، ڈھوک وڑائچ، ڈھوک خوشہ کی عوام براہ راست مستفید ہو گی عوام علاقہ نے یاور بخاری کا سکول کی آپ گریڈیشن کرانے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔