حلقہ پی پی ون بہترین کارکردگی اور تفصیلات بابت یاور بخاری

ممبر صوبائی اسمبلی سید یاور حسین بخاری

تحریر: از سید رضا بخاری

ایک سال اور چند ماہ قبل پنجاب اسمبلی میں پہلی بار منتخب ہوکر آنے والے تحریک انصاف کے سید یاور بخاری اپنی کارکردگی اپنے اخلاق اپنی محبت اور خدمت کے جزبے کی وجہ سے ضلع اٹک کی عوام سے محبت و داد وصول کررہے ہیں ان کی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔ان کو سب سے حساس اور اہم کمیٹی یعنی چیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب مقرر کیا گیا جس میں انکی کارکردگی کی گونج ملک بھر میں ہے اب آئیں اپنے حلقہ کی جانب تو میگا پراجیکٹس کی جانب تو سب بخوبی آگاہ ہیں کہ میگا پراجیکٹس چھوٹے اضلاع میں لانا جوئے شیر لانے کے برابر ہے اس کے باوجود میگا پراجیکٹ یہ صاحب لے کر آئے کو اپنے ضروری انتظامی مراحل میں ہے۔
نمبر 1 :۔مثال کے طور پر زچہ و بچہ ہسپتال اسٹیٹ آف آرٹ 570 کروڑ کا یہ میگا پراجیکٹ منظور ہوچکا اس کا پی سی ون اپنی تکمیل کے مراحل پورے کرکے اب پی اینڈ ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے پاس کے برائے حصول فنڈز و اشتہار ٹنیڈر پنجاب حکومت اس کے لیے زمین بھی مختص کرچکی ہے ۔
نمبر 2 :۔حاجی شاہ تا اٹک روڈ کو ڈبل کرنے کا منصوبہ جو اسی کروڑ کا ہے اس کا پی سی ون تکنیکی مراحل میں ہے جو کہ اپریل تک پی اینڈ ڈی میں جمع کروا دیا جائے گا منظوری ہوچکی ہے ۔
نمبر 3 :۔گیس کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جس میں نئے کنکشنز کے دیہاتوں کے علاؤہ پریشر بہتر کرنے کے لیے پلانٹس اور نئی لائنوں کو بچانا ہے اور شہری علاقوں ڈھوک۔فتح و ملحقہ علاقے ۔محلہ اعوان شریف تا دارسلام کالونی پیپلز کالونی ۔کامرہ یونین کونسل تک گیس پریشر آپ گریڈ ہوچکا ہے جبکہ بجلی گھر محلہ عیدگاہ عالی جاہ ماڑی تک کام جاری ہے ۔

 

نمبر4:۔ترقیاتی اسکیمز حلقہ پی پی ون میں تمام یونین کونسلز میں جاری ہیں اور یہ مقامی زعما اور شہریوں کی نشاندہی پر سروے کروائے گا اور گلیوں نالیوں اور پانی کی ٹینکیوں پر کام ہورہا ہے کئی کام مکمل ہوچکے ہیں۔
نمبر5 :۔لوکل روڈ میں اٹک سٹی سے پنڈی کی جانب نکلنا والا روڈ جوکہ مرزا سنجوال روڈ کہا جاتا ہے اس کو بہترین کارپٹ کردیا گیا اور عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا جس سے اٹک مرزا سنجوال اور سنجوالی سے آگے تمام علاقہ نلہ کو بھی فایدہ پہنچا ہے جس پر علاقہ بھر نے سید یاور بخاری کے اعزاز میں شکریہ کی محفل منعقد کی ۔

 

نمبر6:۔رنگ روڈ اٹک جو کہ شیں باغ سے باہر باہر تین میلہ چوک تک جائے گی اس کا سروے شروع ہوچکا ہے ۔
نمبر7 :۔ہاؤسنگ پراجیکٹ زمین ڈھوک فتح پر مختص ہوچکی ہے اور یہ چونکہ براہ راست وزیر اعظم پروگرام ہے اس لیے اس کے پی سی ون پر کام جاری ہے اور بلحاظ ترتیب اس کا افتتاح تمام انتظامی لوازمات کے بعد وزیر اعظم خود کریں گے ۔
نمبر8:۔بوٹا بھٹیوٹ روڈکی فنڈز بحالی ۔اسمبلی ترقیاتی فنڈز بحالی کمیٹی سے منظور کروا لیا گیا ہے جبکہ فنڈز کے حصول کے لیے فائل پچھلے ہفتہ پی اینڈ ڈی میں یاور بخاری جمع کروا چکے ہیں ۔
کئی چھوٹے تکمیل شدہ منصوبہ جات کا زکر یہاں نہیں کیا طوالت سے بچنے کے لیے تفصیلات کے لیے لسٹ مہیا کردی جائے گی۔
علاوہ ازیں عوام الناس کے انفرادی کاموں کے لیے ہمہ وقت موجود سید یاور بخاری خدمت خلق میں مصروف عمل ہے اس قدر مختصر عرصہ میں جبکہ فنڈز کی دستیابی بھی بہت مشکل اور حکومت معاشی مسائل سے دوچار ہے بہترین کارکردگی کے حامل سید یاور بخاری پر کچھ رٹے رٹائے سوال داغ رہے ہیں وہ بھی جندال علاقہ سے اورجہاں وہ رہائش پزیر ہیں اس حلقہ کے ممبر سے کارکردگی پوچھنے کا حوصلہ کیوں نا ہے ؟
نیشنل میڈیا پر سید زادہ کے دلیرانہ موقف اور عوامی پزیرائی نے ضلع بھر میں اس سید زادہ کو عوام کی محبت نے گھیر رکھا ہے اور اپنے پرائے اس کی زاتی خوبیوں کے معترف ہیں وہاں چند حاسدین نوحہ کناں ہیں ان کے لیے تمام معلومات دینے کے باوجود سوالات کے جوابات پر ایک واقعہ یاد آگیا پلیز اس کو ادبی نگاہ سے دیکھیں ۔
پروفیسر پطرس بخاری ایک دوکان کے باہر رکے جہاں گھڑیاں لٹک رہی تھیں وہ اندر گئے اور کہا کہ مجھے گھڑی ٹھیک کروانی ہے تو اس نے جواب دیا کہ محترم میں ختنے کرتا ہوں تو پروفیسر سیخ پا ہوکر بولے کہ پھر گھڑیاں کیوں لٹکا رکھی ہیں ؟ تو اس نے ادب سے جواب دیا کہ جناب عالی پھر آپ بتا دیں میں کیا لٹکاتا ؟