پنڈی گھیب، نوجوان مبینہ طور پر زیادتی اور نشہ آور چیز کھلانے سے جاں بحق 

پنڈی گھیب، نوجوان مبینہ طور پر زیادتی اور نشہ آور چیز کھلانے سے جاں بحق 

غلام حیدر کی تھانہ پنڈی گھیب میں درخواست، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز)پنڈی گھیب کے نواحی گائوں توت کا 19 سالہ نوجوان مبینہ طور پر زیادتی اور نشہ آور چیز کھلانے سے جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق غلام حیدر نے بتایا کہ اس کا تقریبا 19 برس کا بیٹا ابوبکر ایک ماہ قبل آئل ٹینکر پر کنڈیکٹر کےلئے گیا 30 جنوری کو اس کی عدم موجودگی میں گھر آیا تو اپنی والدہ کو بتایا کہ اس کی طبیعت خراب ہے جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب لایا گیا تو ڈاکٹرنے اسے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفرکردیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا 

 

مجھے قوی یقین ہے کہ میرے بیٹے ابوبکر کے ساتھ (م) اور (ا)نے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر نشہ آور چیز پلا کر بد فعلی کیگئی اور اسی نشہ آور چیز کھانے سے پسرم کی موت واقع ہو گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔