اٹک پولیس نے 18 سالہ ابو بکر صدیق کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا
اٹک پولیس عوام الناس کی حفاظت اپنا اولین فریضہ سمجھ کر ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی
پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس نے 18 سالہ ابو بکر صدیق کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اٹک پولیس عوام الناس کی حفاظت اپنا اولین فریضہ سمجھ کر ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی،تفصیلات کے مطابق مورخہ 02.02.2020کو مدعی مقدمہ مسمی غلام حیدر ولد ہمیش گل سکنہ محلہ ابو بکر صدیق گاؤں توت تحصیل پنڈیگھیب نے تھانہ میں آ کر بیان کیا کہ (1) مدثر رحمٰن عرف شیخو ولد محمد رمضان قوم چھلاں ساکن ڈہوک بروال داخلی توت(2) افتخار چوہدری عرف خارو ولد احمد خان سکنہ ڈہوک لڑی داخلی توت ملکر نامعلوم جگہ پر نشہ آور /زہریلی چیز کھلا کر میرے بیٹے ابو بکر صدیق بعمر 18/19سال جو کہ عرصہ تین ماہ سےآئل ٹینکر پر کنڈیکٹری کرتا ہے
کے ساتھ بد فعلی کرتے رہےجو کہ بغرض علاج معالجہ ابو بکر کو THQہسپتال پنڈیگھیب سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا لیکن بد فعلی اور نشہ آور /زہریلی چیزکھانے سے ابو بکر صدیق کافی علاج معالجے کے باوجود صحت یاب نہ ہو سکا اور فوت ہو گیا جس پر مقدمہ نمبر مقدمہ نمبر 36 مورخہ 02.02.2020 بجرم 302/377/34 ت پ تھانہ پنڈیگھیب درج رجسٹر ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس افسوس ناک اور بربریت کے وقوعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کے لیے DSP/SDPOپنڈیگھیب ملک تفسیر کی زیر نگرانی SI/SHO پنڈیگھیب محمد نواز اور محمد غفار SI/HIU،محمد فہیم 1390/HCاور محمد اکرم 501/LHCپر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نےچار دن کے قلیل وقت میں اس اندہوناک واردات میں ملوث 2کس نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مظلوم خاندان کو انصاف پہنچائیں گے اور اس حیوانیت اور درندگی کا ارتکاب کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔