پنجاب حکومت کی اولین ترجیح تعلیم اور صحت ہے،کرنل(ر) ملک محمد انور
صوبائی وزیر ریونیو کرنل(ر) ملک محمد انور کی پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پنڈی گھیب( ایوب خان سے/ ڈیلی اٹک نیوز) پنڈی گھیب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضلع اٹک اور تحصیل پنڈی گھیب کے ضلعی صدر نور الحسن آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن تحصیل جنرل سیکرٹری سائرہ یاسمین ،شاہد لطیف کے زیر اہتما م حلف برداری تقریب منعقدہ ہوئی جس سے صوبائی وزیر ریونیو کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح تعلیم اور صحت ہے خراب معاشی حالات کے باعث دیگر شعبوں کے برعکس تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کمی نہیں کی گئی ہماری کوشش ہے کہ صوبہ میں تعلیم کا معیار مزید بلند ہو اس مقصد کیلئے نجی تعلیمی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہمیں ان کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے وہ ذاتی طور اس بات کے حامی ہیں کہ بھاری فیسیں اور کم فیسیں لینے والے نجی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کرکے پالیسیاں بنانی چاہئیں ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضلع اٹک اور تحصیل پنڈی گھیب کے زیر اہتمام منعقدہ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر نور الحسن ،شاہد لطیف ا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد وزیر، ریجنل ڈاریکٹر ملک امان اللہ خان، ڈویژنل صدر ابرار احمد خان ، نو منتخب عہدیداران ، ضلعی تعلیمی افسران اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں ہم نے شہر کے کئی سکولوں کو اپ گریڈ کیا اور اسپیشل سکول کے بچوں کیلئے گاڑی فراہم کی گئی لیکن ایک ٹیچر کی طرف سے تین معذور بچوں کو گاڑی کی سہولت سے محروم کرنا افسوسناک ہے جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیا اساتذہ ایک ادارے کی مانند ہوتے ہیں انہیں احساس ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دینے چاہئیں ۔ آخر میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن تحصیل جنرل سیکرٹری سائرہ یاسمین نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔