پنڈی گھیب ،تاجر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی بد سلوکی کیخلاف سراپا احتجاج

پنڈی گھیب ،تاجر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی بد سلوکی کیخلاف سراپا احتجاج

 پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز)پنڈی گھیب شہر کے تاجر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی بد سلوکی اور دوہرے معیار پر سراپا احتجاج بن گئے

 اسسٹنٹ کمشنر سے بھتہ مافیا کیخلاف فوری کارروائی اور نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ ، شیخ پرویز، بشیر احمد اور رشید احمد سمیت دیگر تاجروں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کی مارکیٹ کی درجنوں دکانوں کی تعمیرات اپنی حدود کے اندر ہیں لیکن سینٹری انسپکٹر طارق کی سربراہی میں ایم سی کے عملہ نے تجاوزات کے نام پر بغیر پیشگی اطلاع پر ایکسیویٹر توڑ تے ہوئے تاجروں کے ساتھ نہایت بد تمیزی کی

 

 اور نا زیبا الفاظ استعمال کیے انہوں نے الزام عائد کیا کہ جو ریڑھی والے اور دکاندار انہیں بھتہ اور مفت اشیائے ضروریہ دیتے ہیں انہیں بالکل نہیں چھیڑا گیا بلکہ وہ اب بھی اپنا کاروبار دھڑلے سے کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ پٹواری سے سڑک کی پیمائش کرائی جائے، دیگر تجاوزات بھی ہٹائے جائیں اور متاٗثرہ تاجروں کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔